سرینگر// پیپلز فریڈم لیگ نے کشمیر میں تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنا ئی کی بیما ری کی حالت میں دوبارہ گرفتاری اور عدالت سے اُن کی ضمانت کرا نے وا لے کے خلا ف پولیس کی انتقامی کاروائی اور کارکنوں کوخوفزدہ کرا نے کی مذمت کی ہے۔ لیگ کے چیئرمین محمد فارو ق رحمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی کے لئے دی جانے والی قربا نیاں عنقریب رنگ لا ئیں گی ۔ انہوں نے خوا تین مرکز کی سربرا ہ یاسمین راجہ کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں امریکہ کے صدر با رک اُو با مہ کے دورہ ھند کے دِن قریب آتے جا رہے ہیں‘ کشمیر میں پولیس تشدد اور ریاستی دہشت گردی بھی بڑھا ئی جا رہی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ بھا رت کی فو ج اور پولیس کی یہ کو شش ہے کہ بارک اُوبامہ کے دورے کے موقعہ پر کشمیر میں ہڑتا ل نہ ہو‘ اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کی جدوجہد قرار دیا جا ئے لیکن صدر امریکہ پر یہ وا ضح کیا جا ئے گا کہ جموں و کشمیر کے عوام صرف اور صرف حق خودارادیت کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں جس کا وعدہ بھارت‘ پاکستان اور اقوا م متحدہ نے اُن کے سا تھ تقسیم ھِند کے بعد کیا تھا ۔