Wednesday, September 7, 2011

-الطا ف خا ن کے گھر پر تیسری بار فو ج اور ٹا سک فورس کے چھا پے-اہل خا نہ کی ما رپیٹ ۔فا روق رحمانی کی طرف سے شدید مذمت

۵ ستمبر ۲۰۱۱ء(پریس ریلیز)
سری نگر: 
:جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے تنظیم کے چیف آرگنا ئزر محمد الطا ف خا ن کے گھر واقع رام پور با نڈی پور ہ میں اُ ن کی گرفتاری کے بعد 24گھنٹو ں میں کل تیسری با ر بھا رتی افوا ج اور پولیس ٹاسک فورس کے چھا پوں کی شدید الفا ظ میں مذ مت کی ہے۔ 
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ یہ بات تشویش نا ک ہے کہ فو ج اور پولیس علا قے میں اِنتقا می اقداما ت اُٹھا رہی ہے۔الطا ف خا ن کے گھر کا فو جی محا صرہ کل بھی پورا دن جا ری رہا ۔ اس سے پہلے بھی پولیس ٹا سک فو رس اور فو ج نے چھا پہ ما را تھا۔ جبکہ گھر میں اُن کے والدین تھے جن کو بے دردی کے سا تھ ما را پیٹا گیا۔ پولیس اور فو ج کی یکے بعد دیگرے یہ چھا پے الطا ف خا ن کی پولیس میں حراست کے دورا ن میں ڈا لے گئے اور خود گرفتار کئے گئے الطا ف خا ن پر پولیس حراست میں جسما نی اور ذہنی تشدد جا ری ہے۔تشدد کے لیے پولیس ٹا سک فورس کے کیمپ کلو سہ بانڈی پورہ لیا جا تا ہے۔علاقے میں فو ج اور پولیس ٹاسک فورس کی طرف سے خبروں پر بھی قدغن لگا ئی گئی ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ یہ وحشیا نہ اور انتقا می کاروائیاں اس با ت کا ثبو ت ہیں کہ جموں و کشمیر کو ایک پُر امن ریاست کی حیثیت سے زند ہ نہیں رکھا گیا ہے۔ بلکہ یہ خطہ ڈِسٹربڈ ایریا اَیکٹ کے تحت ایک مکمل سکیورٹی سٹیٹ بنا یا گیا ہے۔جس سے اہل کشمیر کی روز مر ہ زندگی کو زبردست خطرات لاحق ہیں۔ جبکہ بھارت دنیا کو دھو کہ دینے کے لئے کشمیر کے با رے میں امن کا جھوٹا راگ اَلا پ رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment