Thursday, March 22, 2012

تحریک پاکستان کا دور قوم کیلئے مشعل راہ ہے ۔فاروق رحمانی

اسلام آباد 22مارچ پریس ریلیز : جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے تاریخی قرار داد لاہور کی منظوری کے 72 سال پورے ہونے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے شہداء پاکستان کی جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے اِس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی مو جو دہ نسل خاص کر نوجوانانِ ملت وہ رُوح آزادی دوبارہ پیدا کرنے میں جت جا ئیں گے جس سے پاکستان کا حصول ممکن ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تاریخ کے سب سے نازک اور آزما ئشی دور سے گذررہا ہے اور اس کی بقا کی ضما نت صرف ایک دیا نتدارانہ اور صا ف و شفاف جمہوری، معا شی نظام ہی دے سکتا ہے ۔ ایما ندارانہ جمہوری اقتصادی نظام سے ملک خوشحا ل ہو گا اوار کو ئی <!--more-->دینوی طاقت اس کو ختم نہیں کرسکے گی۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ قا ئد اعظم ؒ کی قیادت میں مسلمانِ ہندکی شب روزکی محنت سے ہی پا کستان قائم ہو ا تھا۔ بدقسمتی سے اس وقت کی برٹش انڈیا کی سب سے بڑی مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر پر بھارت نے فو جی قبضہ جما لیا جس سے تحریک آزادی اور حق خود ارادیت کے خواب کی تعبیر ادھوری رہ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے استحکام کے ساتھ جموں و کشمیر کی آزادی بھی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ قائد اعظم ؒ اور تحریک پاکستا ن کے دیگر سرکردہ قائدین کشمیر کی آزادی کو بھی زبردست اہمیت دیتے تھے۔ 1940کے بعد بانی پاکستان سرینگر تشریف لائے تھے اور ا ن کا شایا نِ شان استقبال ہوا تھا ۔ بستر مرگ پر بھی انہوں نے اقوام متحدہ کے کمیشن کے بارے میں سوا ل کیا تھا ۔ جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ کشمیر ان کی نظر میں کتنی اہمیت رکھتا تھا۔
محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ 23ما رچ پر تمام پاکستانیوں اور ان کے رہنما ؤں کو ملک کے سیاسی و معا شی استحکام ، سائنسی ترقی اور کشمیر کی آ زادی اور بھا رتی ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے نئے ولو لے کے ساتھ سیاسی منصوبہ بندی کرنی چاہیئے تاکہ پا کستان کے خلا ف تمام اندرونی اور بیرونی سازشیں ناکا م بنا دی جائیں۔

No comments:

Post a Comment