Friday, December 16, 2011

شہیدجما ل افغا نی کی اَٹھا رویں برسی پر مظفر آباد میں اجتما ع شہداء کشمیر کے مشن کو مکمل کر نے کے عزم کی تجدید۔

مظفر آباد/ 16 دسمبر2011 ؁ء: جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے اقوا م متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون پر زور دیا ہے کہ عا لمی ادارہ جنو بی ایشیا میں دائمی اور پا ئیدار امن قائم کر نے کیلئے کشمیر سے متعلق سلا متی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر مسئلہ کا حل نکا لنے کے لیے عملی اقدامات کر ے اور ایک ایسی قوم کی نسل کشی اور تبا ہی روکے جو گذ شتہ 21سال میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں سے محروم ہو چکی ہے۔
محمد فاروق رحمانی مظفر آباد میں پیپلز فریڈم لیگ کے زیر اہتما م ایک اجتما ع سے خطا ب کر رہے تھے جو کشمیر کی آزادی کے صف اَول کے کما نڈر اوررہنما عبد الخا لق گنا ئی المعروف جما ل افغا نی کے 18ویں یو م شہادت پر بلا یا گیا تھا۔جمال افغا نی شہید کو بھارتی فو جیوں نے 14دسمبر 1993کو گرفتار کیا تھا اور 15دسمبر 1993کی درمیانی شب انہیں جسما نی اذیت دے کر شہید کردیا گیا ۔
محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ شہید موصوف ایک بے لوث کشمیری رہنما تھا جو آزادی کے لئے سا تویں دہائی سے جدوجہد کر تے رہے اور قیدو بند کی صعو بتیں بھی برداشت کر تے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں کشیدگی ختم نہیں ہو گی۔ اس غرض کیلئے جموں و کشمیر کے عوام کی تمام شہری آزادیاں بحا ل ہوں' تمام کا لے قوانین کا خاتمہ ہو' تمام سیاسی نظر بند رہا کئے جا ئیں' پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جا ئے اور اقوام متحدہ کی مدد سے مسئلہ کشمیر حل کر نے کے لیے سہ فریقی مذاکرات کا آغاز کیا جا ئے۔
اِس تقریب کے دورا ن میں پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکر ٹری محمد رفیق گنا ئی ، چیف آرگنا ئز محمد الطا ف خا ن اور عبد الرشید متو نے بھی سرینگر سے ٹیلیفونک خطاب کیا اور شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ محمد رفیق گنا ئی نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر شہید عبدالخا لق گنا ئی کی عظیم قربا نی کو بھلا یا نہیں جا ئے گا۔ اور اُن کی مشعل کو روشن رکھا جا ئے گا۔انہوں نے کشمیر کی تازہ ترین ظلم ووستم کی صورت حال پر رو شنی ڈا لی۔ ان کے علاوہ حریت کانفرنس کے شوکت وانی نے بھی خطا ب کیا۔
کلو سہ بانڈی پورہ میں شہید کی قبر پر لو گوں نے فاتحہ خوا نی کی اور سری نگر میں پیپلز فریڈم لیگ کے دفتر پر شہید عبد الخا لق گنا ئی (جما ل افغا نی) اور شہداء کشمیر کے ایصال ثوا ب کے لیے دعا کی گئی۔

No comments:

Post a Comment