اسلام آباد10 جون 2012(پریس ریلیز)
ہفتہ شہداء کے سلسلے میں اسلام آباد اَننت ناگ میں جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے زیر اہتمام ایک تقریب پر ٹیلیفونک خطاب کرتے ہو ئے پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے اس یقین کا اظہا ر کیا کہ جس طرح رات کا اندھیرا ختم ہوکر صبح کی روشنی نمو دار ہو تی ہے۔ اسی طرح کشمیر سے غلامی کی سیاہ رات ختم ہو جا ئے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا کیوں کہ کشمیریوں نے گذشتہ 22برس میں غیر معمو لی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور کبھی حق خود ارادیت پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔
انہوں نے 2010ء کے شہدا ء آزادی کو خرا ج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی پر امن تحریک نے ہندوستان میں تلاطم پیدا کیا تھا جس کو فوجی طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی اور سخت گیر قوانین کا سہارا لیا گیا ۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک حق خود ارادیت کے پیچھے زبردست اخلا قی طاقت ہے جس کو کسی بھی حال میں چھوڑا نہیں جا نا چا ہیئے۔ بھارت پا کستان کی آزادی کی دستاویز پا س ہو نے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں کو بھی حق خود اردایت دینے کی قرار دادیں پاس کیں ۔ بھا رت کو کشمیر پر کبھی کوئی اخلا قی یا سیاسی برتری حاصل نہیں تھی۔ صرف سات لاکھ فوج اس کا سہاراہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی سیاسی جدوجہد کا پرامن روڑ میپ خود بنا نا چا ہے اور یہ جدوجہد کسی ایک دن یا ایک سالگرہ یا کسی ایک پا رٹی سے منسوب نہ ہو بلکہ یہ وطن کی ایک ایسی سیاسی اور اخلاقی تحریک ہو۔جس کے نتیجے میں ان سب مظلوموں کو انصاف ملے جن کے خاندانوں کے سا تھ گذشتہ 22برس میں جان مال اور عزت کی زیادتیاں ہو ئی ہیں۔
اس تقریب پرپیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق گنائی نے بھی خطاب کیا اور جدو جہد آزادی کو جا ری رکھنے کا عزم نو کیا گیا ۔انہوں نے ریاست سے تما م کالے قوانین کی منسوخی اور تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطا لبہ کیا۔
No comments:
Post a Comment