Friday, June 15, 2012

سرکردہ شہید کما نڈر نظیر احمد شاہ کو محمد فارو ق رحمانی کا نذرانہ عقیدت


اسلام آباد جون 14،2012 /جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے تحریک آزادی کے صف اول کے رہنما اور جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر نظیر احمد شاہ شہید کو اُ ن کے 18ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے باصلا حیت، صا حب استقامت اور مخلص نوجوان رہنما ہمیشہ پیدا نہیں ہوتے۔ کشمیری نوجوانوں کو اُن کی زندگی اور جد جہد سے سبق حا صل کرنا چاہے اور وطن کی آ زادی کے لئے دیانتداری سے ہمہ وقت کام کرنا چاہیے۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ شہید نظیر احمد شاہ نے اپنی جو انی اور طالب علمی میں تحریک آزادی کے لئے بھرپور کا م کیا اور جب 1990ء میں اس وقت کی پیپلز لیگ کی رہنما ئی میں جہا د فورس قائم کی گئی تو وہ 1993ء میں جمال افغا نی کی شہادت کے بعد اس عسکری تنظیم کے دوسرے چیف کما نڈر بنے ،جس کو 1995ء میں الفتح فورس سے موسوم کردیا گیا ۔ نظیر احمد شاہ نے ہی 1975ء میں با نڈی پورہ میں شیخ عبداللہ کے جلسہ عام میں آزادی اور آئین اور دہلی اَکارڈ پرسوالات کئے، جن کا شیخ عبداللہ جواب نہ دے سکے ، لیکن جلسے میں خفیہ پولیس نے جھپٹ کر نظیر احمد شاہ کو گرفتار کیا اور مظاہرین نے ان کو پولیس تھا نے سے چھڑایا۔
14اور15جون 1994کی رات پولیس کی بدنام زمانہ اسپیشل ٹاسک فورس نے انہیں بمنہ سری نگر سے گرفتار کر لیااور صبح سویرے ان کی مسخ شدہ لاش باہر سڑک پر پائی گئی۔ اس کے بعد وادی خاص کر شما لی کشمیر میں مظاہرے اور تین روزہ ہڑتال کی گئی اور بھا رت سے اپنی افواج کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑگیا۔
آج بانڈی پورہ میں مرحوم کی قبرپرفاتحہ خوانی کی گئی اورسرینگر میں پیپلزفریڈم لیگ نے سرکردہ مجا ہدرہنما کی یاد میں اپنے مرکزی دفتر پر ان کو خرا ج عقیدت پیش کیا اور تقاریب میں مسئلہ کشمیر حق خود ارادیت کی بنیا د پر حل کرنے کا مطا لبہ کیا گیا۔


No comments:

Post a Comment